Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

20 لاکھ سرکاری نوکریوں پر کابینہ کی مہر

(پی این این)
پٹنہ15:اگست کو 20لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے کا وزیراعلیٰ نتیش کمار کا اعلان اب حقیقت بننے جا رہا ہے ۔ اس سے قبل تیجسوی یادو نے بھی بہار میںنوجوانوں کی نوکری کا وعدہ کیا تھااب تمام وعدے پورے ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں ۔آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کے فیصلے میں مہر لگائی گئی ۔وزیراعلیٰ نے بہار کے نوجوانوں کو درگا پوجا اور دیوالی کے موقع پر بہت بڑا تحفہ دیا ہے ۔
سیکڑیٹریٹ میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں مجموعی طورپر 16ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی جس کے تحت کئی محکموں میں خالی عہدوں کوبھرنے کا کام کیا گیا ۔اطلاع کے مطابق 6300 امینوں کے خالی عہدے بھی جلد بھرے جائیں گے اور تمام محکموں میں جلد ازجلد بحالی کے لئے اشتہار نکالے جائیں گے ۔بہار کابینہ کی میٹنگ میں نتیش کمار نے نرسنگ اور فارمیسی کے طلبا کو بھی بڑی سہولیت دی ہے ۔اب میڈیکل طلبا کی طرح فارمیسی اور نرسنگ طلبا اور طالبات کو انٹرن شپ کا موقع ملے گا جس کے لئے طلبا کو 1500روپے اسکالرشپ ملے گی۔
اسی طرح ضلع جیلوں میں 102 عہدوں اور سب جیلوں میں 98 عہدوں کو بھی بھرا جائیگا۔ساتھ ہی ساتھ ویشالی میں میوزیم وغیرہ کے قیام کے لئے الگ سے 27 عہدے نکالے گئے ہیں ۔کابینہ کی میٹنگ میں نتیش کمارنے فشری پالیسی کو بھی منظوری دی ہے ۔جس کے لئے 43.93 کروڑ کی منظوری دی ہے ۔بہرحال نتیش کمار کے اس فیصلے سے بہار کے نوجوانوں میں امید کی ایک کرن جاگ گئی ہے ۔کابینہ کے اجلاس میں محکمہ داخلہ کی کل 200 آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ریاست کے آبی ذخائر میں ماہی گیر کی مجموعی ترقی کیلئے بہار اسٹیٹ ریزروائر فشریز پالیسی 2020 کو منظوری دی گئی ہے۔
مالی سال 2022-23 کے تحت کنٹیجنسی فنڈ سے 43 کروڑ 93 لاکھ 85 ہزار ایڈوانس کی منظوری دی گئی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے نفاذ کے لیے، محکمہ دیہی ترقی کی ڈیمانڈ نمبر 42 کے تحت ریاستی حصہ میں تین سو چالیس کروڑ روپے کے ایمر جنسی فنڈ سے پیشگی منظوری دی گئی ہے۔بلدیاتی انتخابات اور گنتی کے عمل کی لائیو ویب کاسٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کیلئے آئی ٹی آئی لمیٹڈ کو ایجنسی کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ محکمہ محصولات اور زمینی اصلاحات، بہار خصوصی سروے اور تصفیہ پروگرام کے تحت مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ریاستی منصوبہ سربراہ سے 363 کروڑ 26 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر 7 ہزار 595 آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close