اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کو بالکل نہ کریں ووٹ: اسد الدین اویسی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے زور شور سے تشہیر میں لگے آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کانگریس پر زبردست حملہ بولا ہے۔ اویسی نے ووٹروں سے کہا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دینا بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کو مضبوط کرنا ہے، تو کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔

مہاراشٹر کے آکولا میں بالاپور اسمبلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ڈاکٹر رحمان خان کے حق میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ کانگریس کو بالکل ووٹ نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے بی جے پی اور شیوسینا کو طاقت ملے گی، اویسی نے کہا کہ اگر بی جے پی اور شیوسینا کو شکست دینا ہے تو اپنا ووٹ خراب نہ کریں ہے۔

اس سے پہلے اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ووٹروں سے بھی اپیل کی تھی۔ اویسی نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب خدا کے لئے سیکولرازم کو بھول جاؤ اور متحد ہونے کا کام کرو۔اویسی نے سیکولرازم کے بہانے کانگریس کو بھی نشانے پر لیا تھا۔ اویسی نے کہا تھاکہ سیکولرازم ہماری نہیں، کانگریس کی ذمہ داری ہے، ہم نے 70 سالوں تک حق ادا کیا ہے۔

بتا دیں کہ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کی سیاست میں کافی سرگرم ہے اور پارٹی کو یہاں سے غیر متوقع نتائج بھی ملتے رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں بھی اویسی نے اپنی پارٹی کے امیدوار اتارے ہیں، جن کے لئے وہ پرزور طریقے سے تشہیر میں مصروف ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close