اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کو ایک اور جھٹکا، قدآور رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ اروند شرما بی جے پی میں شامل

کانگریس کے قدآور رہنما اور کرنال کے سابق ممبر پارلیمنٹ اروند شرما آج یہا ں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی جنرل سکریٹری انل جین اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے مسٹر شرما کو شال پہنا کر بی جے پی میں ان کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر کھٹر نے کہا کہ مسٹر شرما نہایت مخلص شخص ہیں اور امید ہے کہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر پارٹی کے مقصد کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔ مسٹرجین نے کہا کہ مسٹر شرما نے ڈھائی ماہ پہلے بی جے پی کے غریبوں کے بہبود کے پروگرام میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

مسٹر شرما نے کہا کہ انہوں نے ایسی پہلی حکومت دیکھی ہے جس نے نہ صرف اسکیمیں بنائیں بلکہ انہیں نافذ بھی کیا اور ان کے نتائج بھی دکھائی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی خوشی اور فخر ہے۔ حکومت نے دلتوں‘ غریبوں، خواتین اور بزرگوں سب کے لئے خوب کام کیا ہے۔ جب کہ کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیک اورایراسٹرائیک پر سوالات اٹھائے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کافی غور وخوض کے بعد اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سے مل کر اپنی خواہش ظاہر کرچکے ہیں اور ان کے مشکور ہیں کہ انہیں بی جے پی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close