اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کو آئین کے دفاع کے لئے شیر کی طرح لڑنا ہوگا: راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے آئین اور آئینی اداروں کے دفاع کے لئے شیر کی طرح لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطہ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اراکین پارلیمان کو ہر ایک ہندستانی کے مفاد ات کے لئے لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے دفاع کے لئے آپ کو مزید جارح بننا ہوگا۔ آپ کا سامنا نفرت، بزدلی اور رعونت سے ہے لیکن آپ کو ہرایک ہندستانی کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

خطاب کے بعد مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لوک سبھا میں کانگریس کے صرف 52اراکین پارلیمنٹ ہوسکتے ہیں لیکن ہم آئین اور آئینی اداروں کے تحفظ کے لئے ایک ساتھ شیر کی طرح لڑیں گے اور کانگریس پارلیمنٹ میں اہم اپوزیشن پارٹی کے طورپر اپنے فرائض کی ادائیگی بے خوف ہوکر کرے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے بچنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔

اراکین پارلیمنٹ سے خطا ب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہا کہ پارٹی کے ہر رکن کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک رکن آئین کے لئے اور رنگ اور مذہب کی تفریق کے بغیر ہر ایک ہندستانی کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close