اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کا جموں وکشمیر میں جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ

کانگریس نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کےلئے جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’جموں و کشمیر کے عوام کے لئے مرکز کی حکومت یعنی بھارتیہ جنتا پارتی کی حکومت ٹھیک نہیں ہے۔ وہاں جمہوریت کو بحال کرنا بےحد ضروری ہے اور اس کےلئےیہ بھی ضروری ہے کہ وہاں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔‘‘

مسٹر سرجے والا نے کہا کہ بی جےپی نے پہلے پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )کے ساتھ بے میل اتحاد کرکے حکومت چلانے کی کوشش کی تھی لیکن وقت سےپہلے اس بے میل حکومت کا خاتمہ ہوگیا جو فطری تھا۔ اس کے بعد وہاں صدر راج نافذ کیاگیا جو کہ عوام کے حق میں نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک، بطور گورنر کم، بی جےپی کے نمائندے کا رول زیادہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی نے کسی دیگر پارٹی کو حکومت بنانے کےلئےتحریری حمایت نہیں دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے مل کر بدھ کو ریاست میں حکومت بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے پہلے ہی گورنر نے اسمبلی کو تحلیل کردیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close