بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

کانگریس نے ’پٹنہ صاحب‘ سے شتروگھن سنہا کو بنایا امیدار، روی شنکر پرساد سے ہوگا مقابلہ

کانگریس نے آج ہی بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے اداکار شتروگھن سنہا کو بہار کے پٹنہ صاحب سے امیدار بنایا ہے۔ جبکہ یہاں سے بی جے پی نے روی شنکر پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے.

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے ہفتے کے روز اس کے ساتھ ہی چار مزید لوک سبھا سیٹوں کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ انھیں شامل کرکے پارٹی اب تک لوک سبھا الیکشن کے لیے اپنے 377 امیدواروں کے نام کا اعلان کر چکی ہے۔ پارٹی نے مسٹر سنہا کو پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ مسٹر سنہا مسلسل تیسری بار اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ دو بار بی جے پی کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے فتحیا ب رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ہماچل پردیش کے حمیرپور سے قدآور رہنما رام لال ٹھاکر کو امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے پنجاب کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست تیار کی ہے جن میں سے مسٹر جسویر سنگھ گل کو کھدور صاحب، ڈاکٹر امر سنگھ کو فتح پور (محفوظ) اور محمد صادق کو فرید کوٹ (محفوظ) سے امیدوار بنایا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close