اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس نے مودی حکومت کی 125 وعدہ خلافیاں یاد دلائیں

کانگریس نے مودی حکومت پر گزشتہ پانچ برسوں میں دھوکہ اور وعدہ خلافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ اس انتخابات میں ملک کی عوام بی جے پی کو مسترد کردے گی اور وزیراعظم مودی کو جھولا اٹھاکر جانا پڑے گا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا، انتخابی منشور کمیٹی کے ممبر پروفیسر راجیو گوڑا اور پروفیسر گورو بلبھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں مودی حکومت کی پانچ برسوں کی 125 ناکامیابیوں پر تیار ایک کتابچہ جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ برس وعدہ خلافی کے رہے ہیں اور یہ سب چونکانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمع خوروں اور کالابازاری روکنے کے لئے بی جے پی نے خصوصی عدالتیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کیا کچھ نہیں۔

بیرون ممالک سے 80 لاکھ کروڑ بلیک منی لانے کی بات کہی گئی تھی لیکن عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے نیرو مودی جیسے لوگوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت دے دی گئی تاکہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close