اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس نے بی جے پی پر لگایا اراکین اسمبلی کو دھمکانےکا الزام

کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر آئین کے مطابق کرناٹک میں تشکیل شدہ مخلوط حکومت کو گرانے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے منگل کو یہا ں دھرنا دیا۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدھا رمیا اور کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈورو، ریاستی کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین ایشور كھانڈرے نے دھرنے کی قیادت کی ۔ دھرنے میں پیر کو استعفی دینے والے ریاستی وزیر اور پارٹی سے منسلک دیگر لوگ شامل ہوئے ۔

سدھیا رمیا نے کہا کہ وہ اسمبلی چیرمین کے آ ر رمیش کمار سے ملیں گے اور باغی اراکین اسمبلی کو دل بدل کی روک تھام قانون کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کریں گے کیونکہ ان اراکین اسمبلی نے پارٹی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے ۔ ان اراکین اسمبلی نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد استعفی دے دیے ہیں ۔ دھرنے پر لیڈروں نے الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے کہ بی جے پی انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ان کے ذریعے حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی کو استعفیٰ دینے کے لئے دباؤڈال رہی ہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close