اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس نے ایک اور موقع گنوا دیا: پریہ دت

کانگریس کی لیڈر پریہ دت نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی کے ڈھیلے پن کے سبب مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ محترمہ پریہ دت نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ مہاراشٹر میں جو بھی سیاسی واقعات ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ بی جے پی اسی طرح کے موقع کی تلاش میں تھی اور اس نے صحیح موقع دیکھ کر فائدہ اٹھایا ہے اور حکومت بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں جو بھی سیاسی واقعات ہوئے ہیں اس میں کچھ بھی چونکانے والا نہیں ہے۔ بی جے پی اسی موقع کی تلاش میں تھی۔ کانگریس نے وقت پر اور تیزی سے حکومت بنانے کی کوشش نہیں کی اور اسی وجہ سے بی جے پی نے حکومت بنا لی۔ پارٹی نے ایک اور موقع کھودیا۔

خیال رہے کہ کانگریس اس سے پہلے گوا اور منی پور میں بھی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود فوری طور پر قدم نہیں اٹھانے کے سبب حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تھی اور بی جے پی نے یہاں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ لیکر حکومت بنا لی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close