اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس لیڈر کا متنازعہ بیان: کہا پاریکر کی بیماری کا فائدہ اٹھا رہی ہے مودی حکومت

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت پر بیماری سے برسرپیکار وزیر اعلی منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

گوا ریاستی کانگریس صدر جتیندر دیش پربھو نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت بیماری سے برسرپیکار ریاست کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ’’ بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں کا خیال ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اس سےپارٹی کو فائدہ ملے گا۔

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی لیڈر وزیر اعلی کی صحت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ بی جے پی لیڈروں کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی میٹنگوں کی تصویر شیئر کرنے کی وجہ سےبی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close