Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریںمسلم دنیا

حفظ و ناظرہ کے بچوں کوہندی ۔انگریزی کی تعلیم دینے کافیصلہ

بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کی توقع ،مدارس کے سروے کے درمیان مجلس شوریٰ جاری

دیوبند:یوپی میں مدارس اسلامیہ کاحکومتی سروے جاری ہے اس درمیان عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس جاری ہے،سہ روز اجلاس کے آخری دن âبدھ á کو شوریٰ کے جملہ فیصلے سامنے آئینگے، حالانکہ ابھی تک شوریٰ کے اجلاس میںسروے کے متعلق قابل ذکر گفتگو سامنے نہیں آئی ہے لیکن اس درمیان جمعیۃ علمائ ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی کانہایت اہم بیان آیاہے ۔ انہوںنے سروے کو لیکر حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مدارس اسلامیہ کے سروے سے پریشانی نہیں ہے بلکہ حکومت کی نیت پر شک ہے ،حکومت مدارس اسلامیہ کا سروے تو کرارہی ہے لیکن دیگر منظور شدہ اور غیر منظور شدہ اداروں کو اس سے مستثنیٰ رکھاجارہاہے لیکن یہ یاد رکھا جانا چاہئے کہ مدارس اسلامیہ نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کیا اور مدارس کے ساتھ غیر ضروری چھیڑ چھاڑ کو قطعی برداشت نہیں کیاجائیگا۔ لیکن شوریٰ کی طرف سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے۔
شوریٰ میں مسلسل بجٹ پر غورفکر کیاجارہاہے ،ذرائع کے مطابق بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کئے جانے کی توقع ہے۔ وہیں متعد د اساتذہ کی خصوصی طورپر مفتیان کرام کی ترقی زیر غور ہے،نئے اساتذہ کی تقرری اور کئی شعبوں کے عہدیدان کے عہدوں میں تبدیلی کئے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی اور اساتذہ و ملازمین کے گریڈ اسکیل ریوائز کئے جانے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتاہے۔
شوریٰ میں اس مرتبہ جو اہم فیصلہ ابھی تک سامنے آیاہے اس کے مطابق درجہ حفظ و ناظرہ کے طلبہ کو ہندی اور انگریزی پڑھانے کافیصلہ کیا گیاہے، جس کے لئے باضابطہ طورپر اساتذہ کی تقرری کی جائیگی۔ ساتھ ہی دارالعلوم دیوبند کی مقبوضہ جائیدادوں کو خالی کرانے کے لئے تجویز پاس کی گئی اور شہر و دیگر مقامات پردارالعلوم دیوبند کے جو قدیم مکانات ہےں ان کو بھی خالی کرایا جائیگا۔ ساتھ ہی مرحومین کے لئے تعزیتی قرار داد منظور کی گئی۔ شوریٰ میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشدمدنی ،رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل،مولانا حکیم کلیم اللہ علی گڑھی،مولانا مفتی اسماعیل مالیگاؤں، مولانا عاقل سہارنپوری، مولانا غلام محمد وستانوی، مولانا انوار الرحمن بجنوری، مولانا عاقل گڑھی دولت، مولانا محمود راجستھانی، مولانا حبیب باندوی، مفتی شفیق بنگلوری وغیرہ شامل رہے۔ ادھر دیوبند میں مدارس اسلامیہ سروے جاری ہے ،آج بھی متعدد اداروں کاسروے کیاگیاہے۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close