اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس اترپردیش کی سبھی سیٹوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی: آزاد

آنے والے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے خلاف سیدھی لڑائی کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے اتوار کو کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اتحاد کی پراوہ کئے بغیر کانگریس اترپردیش کی سبھی 80 پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

مسٹر آزاد نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ عام انتخابات کے لئے بی ایس پی اور ایس پی کے اتحادسے کانگریس پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کا مقابلہ براہ راست بی جے پی سے ہے اس لڑائی میں اگر دیگر پارٹیاں کانگریس کا تعاون کرتی ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ ایس پی بی ایس پی قیادت اگر اتحاد سے پہلے کانگریس سے صلاح و مشورہ کرلیتی تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی انتخاب سے قبل اترپردیش میں کئی ریلیوں سے خطاب کرکے بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خلاصہ کریں گے۔ کانگریس عام انتخابات کے لئے کمر کس چکی ہے اور پارٹی کو پورا بھروسہ ہے کہ اس بار اترپردیش میں نتیجے چوکانے والے ہوں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close