اپنا دیش

کانگریسی لیڈر پی ایل پنیا کا دعوی: سینٹرل ہال میں مالیہ اورجیٹلی کو بات کرتے ہوئے دیکھا تھا

ہندوستانی بینکوں سے نو ہزار کروڈ سے بھی زیادہ رقم لیکر ملک سے فرار ہونے والے وجے مالیہ کے سنسنی خیز الزام کے بعد ملک کی سیاست تیز ہو گئی ہے. کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے

کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور مفرورتاجر وجے مالیہ کے مابین انکے سامنے ملاقات ہونے کادعوعی کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انکی بات غلط ثابت ہوتی ہے تو وہ سیاست ترک کرنے کو تیار ہیں نہیں تومسٹر جیٹلی سیاست سے سنیاس لے لیں۔

مسٹر پنیا نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مالیہ نے ملک چھوڑنے سے ایک دن پہلے یکم مارچ 2016کو پارلیمٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں مسٹرجیٹلی سے ملاقات کی تھی ۔پہلے دونوں پانچ سات منٹ تک کھڑے ہوکر کونے میں بات چیت کرتے رہے ۔انکے مابین اس طرح سے بات چیت ہوئی جیسے دولوگوں میں رازدارانہ انداز میں بات چیت ہوتی ہے ۔بعد میں دونوں نے بیٹھ کر تفصیلی بات چیت کی۔

مسٹر پنیا نے کہاکہ اس دوران وہ سنٹرل ہال میں موجود تھے اور اسکا ذکر انھوں نے کئی بارمیڈیا کے افراد سے بات چیت میں کی ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ سنٹرل ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جسکے فوٹیج سے حقیقت معلوم ہوجائیگی۔

آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ بدھ کے دن وجے مالیہ نے کہا تھا کہ ہندوستان چھوڑنے سے پہلے میں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور ان سے اس معاملے کو سلجھانے کے لئے بھی کہا تھا.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close