تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

کانگریسی سبرامنیم سوامی جیسے لوگوں کا علاج کرنا جانتے ہیں

راہل گاندھی پر نازیبہ تبصرہ کرنے کے خلاف سوامی کی رہائش پر کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ اور پتلا نذر آتش

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
کانگریس کے سابق صدر راہل گا ندھی پر تبصرہ کر نے پر برہم کانگریسی کارکنان نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے خلاف آج زبردست احتجاجی مظا ہرہ کیااور سوامی کا پتلا نذر آتش کیا۔

دہلی پردیش کا نگریس کے کار گزار صدر راجیش لوٹھیا کی قیادت میں ہزاروں کانگریسی کارکنان تاج مان سنگھ ہو ٹل کے پاس جمع ہوئے جو ہاتھوں میں نعرے لکھے ہوئی تختیاں لئے پنڈارا رو ڈ واقع سبرامنیم سوامی کی رہائش گاہ کی جانب نعرے بازی کرتے ہوئے بڑھ رہے تھے، لیکن پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔ مشتعل کانگریسی کارکنان نے بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی کے پتلے کو جو توں کے ہار پہنا کر اسے نذر آتش کیا، ان کا کہنا تھا ہم کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سوامی کے ذریعہ لگائے گئے بے بنیاد الزام اور سوامی کی نامناسب اور اشتعال انگیز زبان کے استعمال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سبرامنیم سوامی راہل گاندھی سے معافی مانگیں۔

مظاہرین کا نگریسی کا رکنان سے خطاب کر تے ہوئے راجیش للوٹھیا نے کہا کہ سبرامنیم سوامی مسلسل راہل گا ندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کر تے ہوے ذلت آمیز زبان استعمال کرتے آ رہے ہیں۔یہی نہیں راہل گاندھی اور سونیا گا ندھی کے خلاف بیمارذہنیت والے سبرامنیم سوامی بے بنیاد الزمات لگاتے آ رہے ہیں۔ کانگریس کارکنان سوامی جیسے بیمار ذہنیت لیڈروں کے غلط طرز عمل کو اور نازیبا زبان کو برداشت نہیں کر سکتے، اب صبر کا باندھ ٹوٹ چکا ہے اور ہر کارکن سوامی جیسے لوگو کو منہ توڑجواب دینے کو تیار ہے۔

للوٹھیا نے کہا کہ سوامی کا دماغی تواز ن خراب ہو چکا ہے، بی جے پی انہیں کسی دماغی اسپتال میں علاج کیلئے بھرتی کرا ئے، نہیں تو کانگریسی کارکنان جانتے ہیں کہ سوامی جیسے لوگو ں کا علاج کیسے کیا جاتا ہے۔ للوٹھیا نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کو راہل گا ندھی سے عوامی طور پر بلا تاخیر معافی مانگنی چاہئے اوروہ آئندہ سے اپنی زبان پر قابو رکھیں،اگر ایسا نہیں ہوا تو کانگریس کارکن سوامی کو سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کا نگریسی کارکنان سنگھ اور بی جے پی کی گھٹیا سوچ وذہنیت کے خلاف جدوجہد کو تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ اور بی جے پی کی جھوٹی اور ملک مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی تحریک اب تیز ی پکڑے گی اور اس ملک سے ایسے ناقص اور تنگ نظریہ کا خاتمہ جلد ہوگا۔

مظاہرہ میں دہلی کا نگریس شعبہ اقلیت کے صدر علی مہدی،عبدالواحد قریشی، ضلع صدر مدن کھوروال، دنیش کمار، سریندر کمار، گرچرن سنگھ راجو، راجیش چوہان، کونسلر گڈی دیوی، پشپا سنگھ، جگدیش یادو، ڈاکٹر نریش کمار، سنیل کمار، بلدیو بروالا، چندی رام اور شبنم خان سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین کانگریسی عہدیداران اور کا رکنان مو جود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close