اپنا دیش

کانپور میں حزب المجاہدین کا دہشت گرد گرفتار، بڑے حملے کی سازش کا خلاصہ

اترپردیش کے انسداددہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس ) نے کانپور کے چكیري علاقے میں حزب مجاہدین کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکر لیا ہے۔ جسے اتر پردیش پولیس کی بڑی کامیابی بتائی جا رہی ہے. پولیس ڈائریکٹر جنرل اوپی سنگھ نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے تعاون سے قمر الرزماں عرف ڈاکٹر ہریرہ کو شیو نگر محلے سے گرفتار کیا گیاہے.

گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے کچھ قابل اعتراض دستاویزات کے علاوہ کانپور کے ایک مندر کی ریکی کی تصویر اور فون سے ویڈیو برآمد ہوا ہے۔ اوپی سنگھ نے بتایا کہ اس کام میں ین ائی اے بھی مدد کر رہی تھی، دراصل حزب مجاہدین کے مبینہ دہشت گرد نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا جس میں وہ ایک ہتھیار کے ساتھ نظر آ رہا تھا. اسی وقت سے اے ٹی ایس اور پولیس اسکو تلاش کر رہے تھے. جسکی گرفتاری کانپور کے چكیري تھانہ کےعلاقے سے کی گئی ہے، جو آسام کے نوگاؤں علاقے کا رہنے والا ہے.

اے ٹی ایس کے مطابق اسکا ارادہ گنیش چترتھی کے دوران حملہ کرنا تھا. اسکے موبائل میں کانپور کے کئی مندروں کی ویڈیو بھی ملے ہیں، ڈی جی پی کے مطابق اسے کشمیر میں ٹریننگ ملی تھی.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close