اترپردیش

کانپور حملہ میں شہید پولس افسران و اہلکاروں کو کانگریس نے پیش کیا خراج عقیدت

امروہہ (سالار غازی) 
ضلع کانگریس کمیٹی امروہہ نے کانپور پولس ٹیم حملہ میں شہید ہونے والے پولس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا. کانگریس لیڈران نے شہید پولس افسران کئی تصاویر پر گل پیشی کئی اور چند لمحات کئی خاموشی اختیار کرتے ہوئے سبھی شہیدوں کو انصاف کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی معاملہ کے مجرم پر سخت قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا.

رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے پولس افسران و اہلکاروں کئی شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ بیحد افسوس کا مقام ہے کہ جو پولس ہماری حفاظت میں دن رات ہر حالات میں ڈٹی رہتی ہے. اسی محکمہ کے قابل افسران و اہلکاروں کو بیدردی سے شہید کیا گیا یہ حکومت کئی ناکامیوں کا نتیجہ ہے حکومت اتر پردیش کا قانونی پوری طرح منہدم ہو چکا ہے. ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ شہیدوں کو انصاف کا بہترین طریقہ یہ رہیگا کہ انصاف ہو اور مجرمین کو جلد سزا ڈی جاۓ.

صدر یوتھ کانگریس امروہہ چودھری خشتر مرزا نے پولس ٹیم پر حملہ کئی سخت الفاظ میں مذمت اور بی جی پی کئی اتر پردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا بولے صوبہ کا قانونی نظام پوری طرح چوپٹ ہو چکا ہے اور مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں مجرم کے بی جی پی لیڈران کے ساتھ متعدد فوٹو تشویش میں مبتلا کرتے ہیں. اس موقع پر ضلع صدر اوم کار کٹاریہ شہر صدر صدر رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی چودھری خوشتر مرزا نرالے میاں انصاری چودھری سخراج سنگھ مزمل حسین عبد الملک وغیرہ موجود رہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close