اترپردیش

کانپور اطفال گھر میں ہونے والی انسانیت سوز کرتوت پر عام آدمی پارٹی برہم، گورنر کو بھیجا مطالباتی مکتوب

امروہہ، (سالار غازی)
کانپور اطفال گھر میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ انسانیت سوز واردات کے خلاصہ کے بعد اتر پردیش کی یوگی حکومت حسب اختلاف کے نشانہ پر ہیں جہاں ایک طرف کانگریس اور سماج وادی پارٹی اس معاملے پر صوبائی حکومت کو پوری طرح گھیرے ہویے ہیں وہیں اب دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی نے بھی اس معاملہ کو لیکر صوبائی حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اتر پردیش حکومت خواتین کی حفاظت میں پوری طرح ناکام ثابت ہو رہی ہے کانپور اطفال گھر میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ہویے ظلم و جبر تشدد سے سخت ناراض عام آدمی پارٹی یونٹ امروہہ نے شکایتی و مطالباتی مکتوب گورنر اتر پردیش کو ارسال کیا ہے پارٹی لیڈران نے کہا کہ جہاں ایک طرف وبائی مہلک مرض کورونہ کے سبب پورے ملک میں حالات قابو سے باہر ہیں وہیں ان حالات میں کانپور اطفال گھر سے ملنے والی خبروں نے انسانیت کو شرم سار کیا ہے.

عام آدمی پارٹی یونٹ امروہہ کے ذریعے گورنر کو ارسال مکتوب میں مطالبہ کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ پورے معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں منصفانہ جانچ کرائی جائے واردات کے مجرمین کو سخت سزا دی جائے اور اطفال گھروں میں رہنے والے بچوں خاص کر لڑکیوں کی حفاظت کے پختہ انتظامات کیے جائیں متاثرہ بچیوں کے معیاری علاج کے علاوہ بہتر مستقبل اور تعلیم کے انتظامات کیے جائیں اس موقع پر محمد عامر ضلع صدر چودھری شکیل شاویز خان کاشف سعد خاں ساجد حسین ہارس سیفی عمر سنگھ شہید حسین ترون سینی وغیرہ موجود رہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close