اپنا دیش

کابینہ نے آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے آنگن واڑی کارکن یا ہیلپرز کے اعزازیہ اور بچوں کی ترقی سے متعلق مربوط سروسزاسکیم کے تحت کارکردگی سے جڑی ترغیبات میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے.

اب آنگن واڑی کارکنوں کو ماہانہ پرانی شرح 3000 ہزارروپئے کے بجائے ساڑھے چارہزار روپئے جبکہ منی آنگن واڑی مرکزکی کارکنوں کو ماہانہ دوہزار250 روپئے کے بجائے ساڑھے تین ہزار روپئے ملیں گے ۔آنگن واڑی ہیلپرکو ڈیڑھ ہزارروپئے ماہانہ کے بجائے دوہزار 250 روپئے ملیں گے ۔

اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکزکے بہتر طریقہ سے کام کاج کرنے میں مددکے لیئے آنگن واڑی ہیلپرز کے لئے 250 روپئے کی کارکردگی سے جڑی ماہانہ ترغیب کی بھی منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ نظر ثانی شدہ شرح یکم اکتوبر 2018 سے نافذالعمل ہوگی ۔

سرکاری ترجمان کے مطابق،اعزازیہ میں اضافے سے 27 لاکھ آنگن واڑی کارکنوں کو فائدہ پہنچے گا. آنگن واڑی کارکنوں کو پہلے تین ہزار روپئے ملتے تھے جسے اب بڑھا کر 4500 روپئے کر دیا گیا ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close