تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کے خلاف دہلی حکومت ہو شیار

سڑک پر اتری دہلی کی پوری کابینہ، وزرا نے اپنے اپنے علاقوں میں چلائی ڈینگو مخالف مہم

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
دہلی میں ڈینگو ملیریا اور چکن گنیا کے خلاف دہلی حکومت کی جانب سے دہلی بھر میں بیداری مہم چلا ئی جا رہی ہے۔دس ہفتہ،دس بجے، دس منٹ، ہر اتوار ڈینگو پر وار کے عنوان سے جاری اس مہم میں وزیر اعلی سمیت پوری دہلی کابینہ متحرک نظر آ رہی ہے۔ آج دہلی کے وزیر اروند کجریوال کی ہدایت پر ڈینگو ملیریا اور چکن گنیا کے خلاف دہلی کے تمام وزرا نے اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگو مخالف بیداری مہم چلا ئی، جس میں دہلی کے تمام وزراء سڑکوں پر عوام کو بیدار کرتے نظر آ ئے۔جنہوں نے دہلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ لوگ ان سے بچنے کے لئے ان کے گھروں کا معائنہ کر رہے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ مہم کے تیسرے ہفتے میں وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی کابینہ میں موجود اپنے ساتھیوں کو مہم کی حوصلہ افزائی اور عوامی بیداری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی اروند کجری وال نے کہا کہ ڈینگو کی نوعیت ایسی ہے کہ صرف لوگ ہی اپنے خاندان کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ لہذا، ڈینگو کے خلاف عوامی تحریک کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اس لئے میں نے حکومت کے دیگر وزرا سے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں کے رہائشی علاقوں کا دورہ کریں اور دہلی والوں کو گھروں میں مچھروں کی چیکنگ کیلئے ترغیب دیں۔ کیوں کہ صرف عوامی بیداری سے ہی ہم دہلی کو ڈینگو سے بچا سکتے ہیں۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ آج صبح 10 بجے اپنی رہائش گاہ کا معائنہ کرنے کے بعد، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مانس اپارٹمنٹ کے آچاریہ نکیتن، میور ویہار فیز 1 اور پانڈو نگر میں رہائشیوں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ یکم ستمبر کو دہلی حکومت کی میگا ڈرائیو شروع ہونے کے بعد انہیں رہائشیوں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ پانی کے جمع ہو نے کے بارے میں بیدار ہیں۔وہیں وزیر صحت ستیندر جین نے پشچم وہار میں گھروں کا دورہ کیا۔ کولروں اور اے سی کے قریب پانی ایک ہفتہ سے زیادہ جمع ہونے کے خطرناک اثر سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

بلیماران میں وزیر عمران حسین نے مقامی رہائشیوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ڈینگو مچھر کے بارے میں معلومات کے ساتھ پرچے تقسیم کئے۔ عمران حسین نے لوگوں سے کہاکہ وہ ڈینگو سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے لوگوں میں معلوماتی مواد تقسیم کیا۔ کابینہ کے دیگر وزراء میں کیلاش گہلوت، راجندر پال گوتم اور گوپال رائے نے بھی اس مہم کو آگے بڑھا تے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close