اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈینٹل کاونسل آف انڈیا ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور

راجیہ سبھا نے بغیر ڈگری والے ڈینٹل ڈاکٹروں کو ڈینٹل کاونسل آف انڈیا کے رکن کے طور پر نامزدگی کو ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل کو آج اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ لوک سبھا میں اس بل کوپہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اس طرح پارلیمنٹ نے اس پر آج اپنی مہر لگادی۔

صحت او رخاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں ڈینٹل کاونسل آف انڈیا ترمیمی بل 2019پر بحث میں بمشکل آدھے گھنٹے ہوئے بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پرانے اور غیر ضروری قوانین کو مسلسل ختم کرنے کا کام کررہی ہے۔ ڈینٹل کاونسل ایکٹ 1948کے کچھ التزامات بھی اب ازکار رفتہ ہوچکے ہیں اس لئے انہیں ہٹانے کے لئے ترمیمی بل لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بل میں معمولی ترمیم کی گئی ہے جو ڈینٹل کاونسل آف انڈیا میں اراکین کی نامزدگی سے متعلق ہے۔

ملک میں آزادی کے وقت سے ہی دانتوں کے ڈاکٹروں کا ایک رجسٹرہے جس میں ان کے نام اور دیگر معلومات درج ہیں۔ اس رجسٹر کے دو حصے اے اور بی ہوتے ہیں۔ اے حصے میں ان ڈاکٹروں کے نام ہوتے ہیں جو ڈگری لے کر پریکٹس کررہے ہیں جب کہ بی حصے میں ان ڈاکٹروں کے نام ہوتے ہیں جنہوں نے کوئی ڈگری نہیں لی ہے لیکن وہ پریکٹس کررہے ہیں۔

میڈیکل کاونسل آف انڈیا میں تمام ریاستوں کے اراکین کی نمائندگی ہوتی ہے اور مرکزی حکومت اپنی طرف سے چھ ڈاکٹروں کو نامزد کرتی ہے۔ ان میں سے چار اے حصے میں سے او ردو بی حصے میں سے ہوتے ہیں۔ اے میں دو لاکھ سے زیادہ ڈاکٹروں کے نام ہیں اور ان میں سے صرف چار کو نامزد کیا جاتا ہے جبکہ بی میں صرف 979ڈاکٹر ہیں جن میں سے دو کو نامزد کیا جاتا ہے جو کہ 33فیصد ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس عدم توازن کو دور کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے اب بی حصے سے کسی بھی ڈاکٹر کو کاونسل میں نامزد نہیں کیا جائے گا کیوں کہ بی حصے میں 1972 کے بعد سے کسی ڈاکٹر کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے اب یہ نظم بامعنی نہیں رہ گیا ہے اور اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے۔ قبل ازیں اراکین نے ملک میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے دانتوں کے علاج کے معیار پرتوجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ڈینل کالجوں میں سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close