آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ لائیں گے ایمرجنسی ختم کرنے کی قرار داد

امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ’ہاؤس آف رپریزنٹیٹو‘ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی ارکان میکسیکو کی سرحد پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کو ختم کے لئے جلد ہی ایک قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

این بی سی نیوز کو اس قرارداد کی ایک نقل ملی ہے جس سے ممبران پارلیمنٹ کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔چینل نے بتایا کہ یہ قرارداد جمعہ کے روز ایوان میں پیش کی جا سکتی ہے۔ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے فنڈ دینے سے پارلیمنٹ کے انکار کے بعد مسٹر ٹرمپ نے 15 فروری کو جنوبی سرحد پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ قومی ایمرجنسی نافذ ہونے سے جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ کی فوج کے فنڈ کو بھی اس کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے کی ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔ کیلی فورنیا کی قیادت میں 15 ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور ایک شہری حقوق گروپ نے بھی ایمرجنسی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close