اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈپٹی سی ایم بنتے ہی اجیت پوار کو بڑی راحت، سینچائی گھوٹالہ میں کلین چٹ

وکاس اگھاڑی نے حمایت کاخط گورنر کو دیا

مہاراشٹر میں 70 ہزار کروڑ روپے کے آبپاشی گھوٹالہ معاملہ میں اجیت پوار کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ کا حلف لینے کے دو روز بعد ہی انھیں انسداد بدعنوانی بیورو یعنی اے سی بی نے بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف معاملہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ حالانکہ ان کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ بی جے پی کا سب سے بڑا انتخابی موضوع رہا ہے۔

بتا دیں کہ وہیں اے سی بی کے ڈی جی نے کہا ہے کہ سینچائی گھوٹالے کے 9 معاملات میں اجیت پوارکا کوئی رول نہیں تھا، ان معاملات کو بند کرنے کے لئے تین ماہ پہلے ہی سفارش کردی تھی۔ اے سی بی کے ڈی جی نے کہا ہے کہ سینچائی گھوٹالے سے متعلق معاملوں میں تقریباً 3000 بدعنوانیوں کی جانچ کی جا رہی ہے، جن میں سے 9 معاملوں میں ان کا کوئی کردارنہیں ہے۔

دریں اثناء ر اج بھون میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے موجود اعلی افسران کو حمایت کا خط سونپ دیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے کہاکہ ان کے اتحاد کو 162 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ این سی پی اراکین کے رہنما جینت پاٹل نے بھی کہا کہ بی جے پی کے پاس حمایت نہیں ہے، مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کا قیام جھوٹے کاغذات اور دستاویزات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close