آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ پر 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد

امریکہ کے نیویارک سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سنہ 2016 میں چیریٹی فنڈ کا صدارتی انتخابات میں استعمال کرنے سے متعلق معاملے میں بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا’’نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے آج اطلاع دی کہ مسٹر ٹرمپ نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں چیریٹی اداروں کا اپنی انتخابی مہم کے لئے غلط طریقے سے استعمال کیا تھا جس کے کے لئے ان پر بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کی گیا ہے‘‘ ۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ جون 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں مسٹر ٹرمپ کی طرف سے چیریٹی کی رقومات کا ذاتی، تجارتی اور سیاسی مفادات میں استعمال کئے جانے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں مسٹر ٹرمپ نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کی رقومات کا غلط استعمال کرنے کے الزام کا اعتراف کیا ہے اور مستقبل میں خیراتی خدمات پر پابندی عائد کرنے اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کو مسلسل رپورٹنگ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close