آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ڈبلیو ٹی او کو ختم کرنے کی کوشش ناقابل قبول: پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کے روز کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کو ختم کرنے یا اس کے اثرات کم کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔

مسٹر پوتن نے یہاں جی۔ 20 سربراہ اجلاس سے علیحدہ برکس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مانتے ہیں کی ڈبلیو ٹی او کو ختم کرنے یا اس کے رول کو کم کرنے کی کوشش کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ برکس بین الاقوامی مالیاتی نظام میں زیادہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے، آئی ایم ایف اصلاحات کی تلاش ہے اور ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔

روسی صدر نے بین الاقوامی کارپوریشنز کے آپریشن کے لئے واضح ضابطوں کی تشریح کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ مسٹر پوتن نے امید ظاہر کی کہ برکس ممالک جی۔20 سے اندر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے آن لائن تبادلہ خیال کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close