اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈاکٹر مشیلكر کو ٹی ڈبلیو اے ایس سائنسی ایوارڈ

ہندوستان کے معروف سائنس داں اور سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آر اے مشیلکر کو ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز‘ (ٹی ڈبلیو اے ایس) نے ممتاز ٹی ڈبلیو اے ایس۔لینووو سائنس ایوارڈ۔ 2018 کے لئےمنتخب کیا ہے۔

ٹی ڈبلیو اے ایس نے بتایا کہ اسمارٹ پولیمر جیل پر ڈاکٹر مشیلكر کے بیج سے متعلق تحقیق کے لئے انہیں یہ ایوارڈ پیش دیا جائے گا جس سے بڑی تعداد میں جدت طرازی کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ ٹی ڈبلیو اے ایس کے مطابق ’’ان کی تحقیق نے زراعت، دواسازی اور دیگر شعبوں کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسیوں کو عملی شکل دینے میں ان کا اثر رہا ہے۔ وہ 18 سال تک نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن کے صدر رہے ہیں۔

ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر ڈاکٹر مشیلكر نے کہا ’’اپنی زندگی کا یہ بہترین ایوارڈ اپنی مرحومہ والدہ کو وقف کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی غربت کے باوجود مجھے تعلیم کا بیش قیمت تحفہ دیا‘‘۔ سال 1943 میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر مشیلكر چھ برس کی کمسن عمر میں باپ کے سائے سے محروم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ان کی والدہ ممبئی چلی گئیں۔ ڈاکٹر مشیلكر نے اسکولی تعلیم میونسپل اسکول سے حاصل کی۔ غربت کی وجہ سے کئی بار ان کے پاس نوٹ بک تک نہیں ہوتی تھیں لیکن تعلیم میں ان کا ریکارڈ اچھا رہا اور انہیں ممبئی کے جے ہند کالج میں داخلہ مل گیا۔بعد میں لیورهيوم فیلوشپ حاصل کرکےوہ مزید تعلیم کے لئے برطانیہ کے سیلفورڈ یونیورسٹی چلے گئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close