اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈاکٹروں کا ہڑتال چوتھے دن بھی جاری، 69 ڈاکٹروں نے سونپا استعفیٰ

مریض کی موت کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا ہڑتال چوتھے دن بھی جاری ہے، اس کی وجہ سے اسپتالوں میں صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے، کئی مریضوں کی حالت نازک بن گئی ہے وہیں اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگال حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے دوسری جانب آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے 69 ڈاکٹروں نے ممتا بنرجی سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیئے جانے کی وجہ سے ممتا بنرجی سے ڈاکٹر ناراض ہیں۔

خیال رہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے ہڑتال کو ملک گیر سطح پر حمایت مل رہی ہے، ایمس اور دیگر ریاستوں کے ڈاکٹر نے علامتی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کل دوپہر ایک بجے ایس ایس کے ایم اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مریضوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ چار گھنٹے کے اندر ہڑتال کو ختم کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی وارننگک ے بعد ڈاکٹروں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ہڑتال ختم کرنے سے ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت بنگال سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ تاہم ایس ایس کے ایم اسپتال کے بعد این آرایس اسپتال میں ایمرجنسی سروس بحال کردیا گیا ہے۔ تاہم بروقت وینٹی لیٹر نہیں ملنے کی وجہ سے آج ایک تین دن کے نوزائیدہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔ متوفی بچے کے والدنے کہا کہ علاج بروقت نہیں ملنے کی وجہ سے میرے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ مجھے بتائیے کہ اس بچے کا قصور کیا تھا۔

جونیئرڈاکٹرس 11جون سے ہی ہڑتال کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سرکاری اسپتال میں سیکورٹی اور ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ خیال رہے کہ این آر ایس میڈیکل کالج میں 76سالہ مریض کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اسپتال میں حملہ کر دیا جس میں دو انٹرم ڈاکٹر کی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

جونیئر ڈاکٹروں کے جوائنٹ فارم کے ترجمان ارندم دتہ نے کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے ہیں۔ دہلی کے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتال کے ڈاکٹرس آج کلکتہ میں احتجاج کررہے جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج میں علامتی احتجاج اور جلوس نکال رہے ہیں۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (RDA)سے وابستہ ڈاکٹرس ایمس کے کیمپس میں جلوس نکال رہے ہیں۔ مولانا آزاد میڈیکل کالج اور اس سے وابستہ اسپتال کے ڈاکٹرس بھی احتجاج کررہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے مرکزیا وزیر ہرش وردھن سے ملاقات کی ہے اور ان سے ڈاکٹروں پر ہوئے حملے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔وردھن نے ڈاکٹروں کے مطالبات پر اتفاق کرتے ہوئے اپیل کیا کہ ہڑتال ختم کرکے کام پر لوٹ جائیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close