آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

چین نے ہند-پاک کے درمیان بات چیت کی خواہش کا کیا خیرمقدم

ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے بات چیت شروع کرنے کی خواہش کا چین نے خیر مقدم کیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا،’’ٹکراؤ شروع ہونے کے بعد سے ہی چین نے معاملے کو آگے نہ بڑھانے اور دونوں ملکوں کو تحمل سےکام لینے کےلئے کہا ہے۔بات چیت کے ذریعہ سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جانی چاہئے کہ حقیقت میں ہوا کیاتھا۔چین ،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےئے مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان پر مبنی دہشت گردانہ تنظیم جیش محمد کے فدائین حملے میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 44جوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سے دونوں کے درمیان صورت حال بے حد کشیدہ ہوگئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close