Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

عوام کا درد زیادہ بڑا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وہیل چیئر پر اپنی انتخابی تشہیر شروع کردی ہے۔ وہ نندی گرام میں گزشتہ ہفتہ دھکا لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئیں تھیں۔ ممتا نے آج پرولیا میں یاترا کی۔ وہاں اپنی چوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا’لوگوں کا درد میرے درد سے بڑا ہے ،میں ایک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئی تھی یہ میری قسمت ہے کہ میں بچ گئی ،مجھے پلاسٹر چڑھا ہے اور میں چل نہیں سکتی ، کچھ لوگوں نے سوچا کہ میں ٹوٹے ہوئے پیر کی وجہ سے باہر قدم نہیں رکھ پائوںگی۔‘

علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے بی جے پی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ بی جے پی یہاں جھوٹ کے باعث کامیاب ہوئی،وہ سب کچھ بیچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے مرکزی سرکار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ممتا نے کہا’ہم ترقی میں مصرف ہیں اور بی جے پی ایندھن اور رسوئی گیس کی قیمت بڑھارہی ہے۔‘

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close