آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

چھ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار بھیجے گا بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے کہا ہے کہ چھ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا گروپ جلد ہی واپس میانمار بھیجا جائےگا۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش کے کوکس بازار ضلع میں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے ان لوگوں کی تعداد بڑھکر 10.2لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش نے میانمار پر روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کےلئے دباؤبڑھانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لئے ہندوستان اور اقوام متحدہ کی مدد سے میانمار پر سفارتی دباؤ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کو واپس بلائے جو بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے ہندوستان نے میانمار کے راکھنے ریاست میں تقریبا 250 گھر تعمیر کئے ہیں اور وہیں چین نے ایک ہزار گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے. ابھی حال ہی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو لیکر ہندوستان، بنگلہ دیش اور چین کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا. اس اجلاس میں میانمار کے لئےاقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے مقرر کردہ خصوصی سفیر نے بھی شرکت کی تھی. اس میٹنگ کا مقصد تھا کہ روہنگیا کے لوگ اپنے ملک واپس آسکیں.

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے ہمارے وزیراعظم شیخ حسینہ کے اس قدم کی تعریف کی ہے.انہوں نے انسانیت کی بنیاد پر روہنگیا کے لوگوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا. انہوں نے کہا کہ یہ ایک عارضی کارروائی ہے اور اس مسئلے کا مستقل حل صرف ان کے ملک واپس بھیجنے میں ہی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close