اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھ ماہ میں 24 ہزار بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، جواب دے مودی حکومت

کانگریس نے پچھلے چھ ماہ کے دوران ملک میں 24 ہزار سے زیادہ بچیو ں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘کی بات کرنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کو بتانا چاہئے کہ ان مجرمانہ واقعات پرقابوپانے میں وہ ناکام کیوں رہی ہے۔

کانگریس میڈیا شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے سنیچر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت کا ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘کانعرہ کھوکھلا ثابت ہوگیا اور بی جےپی کی قیادت والی حکومتیں بچیوں کے تئیں ہونے والی جنسی زیادتیوں کو روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بے حس بی جے پی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اس لیے ملک کی عدالت عظمی نے اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ عدالت کے ذریعہ جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس سال یکم جنوری سے 30جون تک 24ہزار 212 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہوئی ہیں۔ ان میں سے صرف 911 معاملوں یعنی محض چار فیصد معاملوں کو نپٹایا گیا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہاکہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست اترپردیش میں بچیوں کے ساتھ اس دوران سب سے زیادہ جنسی زیادتیاں ہوئی ہیں۔ ریاست میں اس دوران 3457 ایف آئی آر درج کی گئیں اور ان میں سے صرف 22 معاملوں کا نپٹارا ہوا جو درج کی گئیں کل ایف آئی آر کا تین فیصد سے بھی کم ہے۔ انھوں نے الزام لگایاکہ بی جےپی نے بیٹی بچاؤ پروگرام کے تحت ہرایک بچی پر پانچ پیسے خرچ کیے ہیں۔ مرکز اور اترپردیش کی بی جےپی حکومتیں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close