اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھیڑ چھاڑ کے تنازعہ میں دو فریقوں میں جھڑپ، دو پولس اہلکار سمیت 19 افراد زخمی

مدھیہ پردیش میں ضلع رائے سین کے سلواني تھانہ علاقہ میں چھیڑ چھاڑ کے تنازعہ میں دو فریقوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تھانہ انچارج اور ایک کانسٹیبل سمیت دونوں دھڑوں کے 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں نزدیک کے اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے چند زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ اودھیش پرتاپ سنگھ نے آج بتایا کہ قبائلی گاؤں سليا میں کل رات دو دھڑوں میں چھیڑ چھاڑ کا تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ اتنا بڑھا کہ دونوں ہی گروہوں سے درجن بھر سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ سمجھانے کے دوران تھانہ انچارج سنجے پاٹھک اور ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا۔ کچھ لوگوں کو رائے سین ریفر کیا گیا ہے۔

پولس کے مطابق واقعہ کے فورا بعد ہی ارد گرد کی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اس دوران کچھ گاڑیوں میں آگ لگانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کی گرفتار نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close