اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھتیس گڑھ میں آدی باسی کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا مطالبہ

چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد مقامی آدی باسیوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ آدی باسی سماج کو دینے کا مطالبہ کیا۔

تنظیم، سرو آدی باسی سماج نے اس تعلق سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے مطالبہ کیا۔ تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری آنند ناگ نے یو این آئی کو بتایا کہ آدی باسی اکثریتی علاقے جش پور، سرگُجا اورضلع رائے گڑھ کے تمام حلقے اسمبلیوں پر کانگریس کی فتح ہوئی ہے۔ ریاست کے آدی باسیوں نے کانگریس پر بھروسہ کیا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پارٹی نے آدی باسی سماج کے کسی رہنما کا نام شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آدی باسی سماج نے راہل گاندھی کو خط لکھ کرکسی آدی باسی کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آدی باسی سماج کے افراد نے میٹنگ کرنے کے بعد آدی باسی رہنما رام کپور سنگھ کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی تجویز دی ہے۔ ضلع جش پور میں سروآدی باسی سماج کے علاوہ غیر آدی باسی تنظیم کے نمائندوں نے بھی چھتیس گڑھ میں قد آور رہنما رام پکار سنگھ کی حمایت ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close