اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھتیس گڑھ: مودی-راہل کے انتخابی دورے سے پہلے نکسلیوں نے مچایا آتنک، چار افراد ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے آکاش نگر ۔بچیلی شاہراہ پر آج نکسلیوں نے نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی ایک بس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس میں سنٹرول ریلزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے ایک جوان سمیت چار افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق این ایم ڈی سی کی بس دوپہر آکاش نگر سے بچیلی سبزی خریدنے کے لئے آئی تھی جس میں سی آر ایس ایف کے کچھ جوان بھی سوار تھے۔ بس سبزی خریدنے کے بعد آكاش نگر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں نکسلیوں نےبارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس بھی آگئی۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک جوان، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر کی موت ہوگئی۔ حملے میں بس سوار دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بچیلي کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال مرنےوالے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

خبروں کے مطابق نکسلیوں نے یہ دھماکہ وزیراعظم نریندر مودی کے چھتیس گڑھ میں انتخابی دورے سے ایک دن پہلے کیا ہے. کیونکہ وزیراعظم نو نومبر کو نکسلیوں کے گڑھ بستر ضلع میں جانے والے ہیں. وہیں دوسری طرف کانگریس کےصدر راہل گاندھی کل سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ جس کی جانکاری پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی نے آج یہاں دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر گاندھی باقاعدہ طیارے سے رائے پور پہنچنے کے بعد یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کل 09 نومبر کو کانکیر کے پنکھارو میں عوام سے خطاب کریں گے۔ مسٹر گاندھی اس کے بعد راج ناندگاوں کے كھیراگڑھ میں اور ڈوگرگڑھ میں دوسرے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close