اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھتیس گڑھ: سوائن فلو سے 7 افراد کی موت

چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے ریاست میں سوائن فلو سے حفاظتی تدابیر کے لیے ضرورت کے موافق اقدامات کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے قبول کیا کہ ریاست میں سوائن فلو سے اب تک سات اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

مسٹر سنگھ نے آج اسمبلی میں کانگریس کے کنور نشاد ،بی جے پی کے اجے چندراکر اورشیورتن شرما کی توجہ مرکوز کرنے والی اطلاع پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو کی جانچ کے لیے میڈیکل کالج رائے پور، جگدل پور کے شعبہ مائیکروبایولوجی اور ایمس رائے پور میں جانچ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ تین پرائیویٹ پیتھالوجی لیب میں جانچ کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو بیماری کے تئیں بیدار کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دیے گئے ہیں اور ٹی وی چینلوں اور ریڈیو پر اطلاعات نشر کی جارہی ہیں۔ رکن اسمبلی شیورتن شرما نے کہا کہ سات سے زیادہ اموات ہوئی ہے۔ کوربا کے ایک شخص کی موت کی خبر جو اخبارات میں شائع ہوئی اس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو میتانینو کی مدد لینی چاہیے۔ وزیر نے کہا کہ سوائن فلو سے موت کی تصدیق ہونے کی خبریں ہر دن اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی نے کہا کہ سوائن فلو کی ایک ہی دوا سےہرکسی کو فائدہ پہنچے، یہ ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسٹیج کے بعد بیماری لا علاج ہو جاتی ہے اس لیے اس کی جلد نشاندہی اور علاج ہونا ضروری ہے۔ رکن اسمبلی اجے چندراکر نے جانچ کے لیے تین ہی پرائیویٹ لیب کے انتظام کیے جانے کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر وزیر صحت نے جواب دیا کہ ان لیب میں جانچ کے لیے ضروری سہولتیں مہیا ہیں۔ ان کے علاوہ جن لیب میں سہولت ہوگی وہاں بھی جانچ کا انتظام کیا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close