اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھتیس گڑھ: دھمتری ضلع میں پچاس ہزار سے زائد کسانوں پر قرض

چھتیس گڑھ میں نئی حکومت کے آتے ہی کسانوں میں قرض معافی کی امید بڑھ گئی ہے۔ کانگریس کے منشور کے مطابق انتظامیہ کی سطح پر اس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

دھمتری ضلع میں 54210کسانوں کا 156کروڑ کا قرض ہے جس کی اطلاع ریاستی سطح پر بھیجی جارہی ہے۔ الیکشن کے دوران کانگریس نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر انکی حکومت آتی ہے تو دس دنوں کے اندر تمام کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔

ضلع کے نوڈل افسر روی شرما نے بتایا کہ ضلع میں 54210کسانوں کا 156کروڑ کا قرض ہے جس میں سے 21455کسانوں نے اپنا 68کروڑ 26لاکھ کر قرض ادا بھی کردیا ہے۔ 68لاکھ سے زائد کی قرض وصولی ہوچکی ہے جس میں تمام طرح کے قرض جیسے کے سی سی کھاد۔ بیج، ٹریکٹر اور رہائش شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلی محکمہ کے ذریعہ مانگی گئیں تفصیلات بھیجی جارہی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close