اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چھتیس گڑھ: اسمبلی انتخابات سے پہلے نکسلیوں کا حملہ، بی ایس ایف جوان شہید

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں آج اسمبلی انتخابات سے پہلے یک کے بعد دیگرے چھ دھماکے کئے گئے جن میں سیما سرکشا بل (ایس ایس بی) کے ایک سب انسپیکٹر مہیندر سنگھ شہید ہوگئے۔ وہیں بیجا پور ضلع میں مڈبھیڑ میں ایک نکسلی ڈھیر ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ سے پہلے اپنی پرتشدد کارروائیوں سے دہشت پھیلانے کے مقصد سے نکسلیوں نے کانکیر ضلع میں یک کے بعد دیگرے چھ سیرئیل دھماکے کئے۔ وہیں بیجاپور ضلع میں انتخابی عملے کی سکیورٹی میں لگی پولیس پارٹی اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں پولیس نے ایک کالی وردی پہنے ہارڈ کور نکسلی کو مارگرایا، جس کی لاش اور ہتھیار برآمد کرلیا گیا ہے۔

کانکیر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھروو نے بتایا کہ کانکیر ضلع کے کوئیلی بیڑا تھانے کے ادان پور کیمپ ایس ایس بی کے 35ویں بٹالین کے جوان گشت کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ گرام گٹاکال کے نزدیک جنگل میں پہلے سے گھات لگائےنکسلیوں نے دستے پر نشانہ لگاتے ہوئے ایک کے بعد ایک چھ سیرئیل بارودی سرنگوں میں دھماکے کئے۔ اس میں سب انسپیکٹر مہیندر سنگھ شہید ہوگئے۔

بیجاپور پولیس سپرنٹنڈنٹ موہت گرگ نے بتایا کہ بیدرے تھانہ علاقے میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں پولیس نے ایک کالی وردی پہنے ہارڈ کور نکسلی کو مارگرایا جس کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ ہلاک شدہ نکسلی کی شناخت کی جارہی ہے۔ واقعہ سے ایک رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔ سکما ضلع میں آج گشت کے دوران ضلع ریزرو وپولیس دستے کے جوانوں نے کونٹا تھانے کے تحت کلائی گڈا علاقے میں آٹھ کلو وزن کی بارودی سرنگ برآمد کی۔ اسے بعد میں ناکارہ کیاگیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close