اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چٹ فنڈ گھوٹالہ: راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں اضافہ

کلکتہ ہائی کورٹ نے چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 25 اگست کردیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

جسٹس مدھومیتامترا نے کہا کہ سی بی آئی کے نوٹس پر سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کیلئے راجیو کمار کلکتہ سے نکل سکتے ہیں۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اگر راجیو کمار سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے یہ عذر پیش کرسکتے ہیں کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی وجہ سے وہ کلکتہ سے بدھان نگر نہیں جاسکتے ہیں؟ اس پر اب کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ہوں۔

سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی راجیو کمار کو بہترین آئی پی ایس آفیسر قرار دے چکے ہیں۔ تاہم اس کی مخالفت کرتے ہوئے راجیو کمار کے وکیل نے کہا کہ یہ ان کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ وہ کلکتہ پولس کے کمشنررہے چکے ہیں۔ اس سے قبل راجیو کمار نے کہا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر انہیں سی بی آئی پریشان کر رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close