اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’چوکیدار‘ کی چوری پکڑی گئی، مودی پر درج ہو ایف آئی آر: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل سودے میں تازہ انکشاف سے واضح ہو گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ہے اور دفاعی خرید کے سبھی ضابطوں کو نظر انداز کرکے سرکاری خزانہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ رافیل خرید پر بات چیت کے لیے تشکیل آئی این ٹی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم دفتر اس سودے میں براہ راست طورپر اور غلط طریقہ سے شامل رہاہے اور اس نے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔مسٹر مودی کے کہنے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے 12اور 13جنوری 2016کو رافیل جنگی جہازوں کی قیمت طے کی، جبکہ وہ اس کے لیے بااختیار نہیں تھے۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا سے یہ سوال کرنے پر کہ کیا کانگریس نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے، تو انہوں نے اس پر جواب دیا کہ ’’ ابھی یہ تازہ انکشاف کا پہلا دن ہے۔ اس معاملہ میں وزیراعظم قصور وار ہیں اور انھیں عہدے کے وقار کو ذہن میں رکھتے ہوئے سبھی شواہد کے ساتھ سامنے آکر کہنا چاہئے کہ اس سودے سے انکی وجہ سے ملک کو کافی مالی نقصان ہوا ہے۔ وہ کہیں کہ اس پورے معاملہ کی جانچ کےلیے ایف آئی آر درج ہو۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close