Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

16مہینے بعد جیتی ٹیم انڈیا

لکھنؤ:ہندوستانی خواتین ٹیم کی تیز گیند باز جھولن گوسوامی (42رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد اسمرتی مندھانہ (80ناٹ آؤٹ) اور پونم راوت (ناٹ آؤٹ62) کے درمیان138رنوں کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت ہندستانی خواتین ٹیم نے پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے ہراکر جیت حاصل کی ہے۔یہ ٹیم انڈیا کی 16مہینے بعد پہلی جیت ہے۔ہندوستانی خواتین ٹیم نے آخری بار6نومبر 2019کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے مقابلہ جیتا تھا۔اٹل بہاری واجپئی ایکانہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم41اووروں میں 157رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدف کاتعاقب کرنے اتری ہندوستانی خواتین ٹیم نے محض28.4اووروں میں جیت حاصل کرکے سیریز1-1سے برابرکردی۔ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اورپہلا وکٹ محض 22رنوں پر جمیما روڈگرس کی شکل میں گرا۔پہلا وکٹ کھونے کے بعد کریز پر آئی اسمرتی مندھانہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پونم اور سمرتی نے میدان کے چاروں طرف خوبصورت شاٹ لگائے۔24سالہ بائیں ہاتھ کی بلے بازا سمرتی نے اپنی19ویں نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے  صرف64گیندوں میں 80رنوں کی پاری کھیلی۔پونم راؤت نے دوسرے سرے پر کھیلتے ہوئے اپنی15ویں نصف سنچری مکمل کی۔ پونم نے89گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے62رنز بنائے۔اس سے پہلے کپتان میتالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جھولن گوسوامی نے کفائتی گیندبازی کامظاہرہ کرتے ہوئے42رن دے کر4وکٹ لئے، مانسی جوشی (23رن پر دو وکٹ) اور راجیشوری گائیکواڈ (37رن پر تین وکٹ) حاصل کئے۔ ہندوستانی گیندبازوں کی خطرناک گیندبازی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم دہائی کے اسکور تک بھی نہیں پہنچ سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان سونی لیوس (36) اور لارا گڈول (49) صرف کچھ وقت تک ہی کریز پر قائم رہے ان دونوں کھلاڑیون کے درمیان 60 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ لیوس کے آؤٹ ہونے کے بعد لارا کو تجربہ کار ہرمن پریت نے کلین بولڈ کرد یا۔وہ نصف سنچری سے صرف ایک قدم دور تھی۔اس طرح جنوبی افریقی ٹیم 41اوورز میں 157رنوں پر گھٹنے ٹیک دئے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close