اترپردیشتازہ ترین خبریں

چندر شیکھر آزاد بی جے پی کے ایجنٹ ہیں: مایاوتی

بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد راون پر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راون کے ذریعہ بی جے پی دلت ووٹ بینک میں سیندھ لگا کر وزیر اعظم کی جیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے چندر شیکھر کو اپنا ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگا یا کہ ’’راون بی جے پی ایجنڈ ہے۔ اس کی تشکیل کے پیچھے بی جے پی کا ہی ہاتھ ہے اور اسی کی وجہ سے گذشتہ سال شبیر پور تشدد ہوا تھا۔ تاکہ چندر شیکھر آزاد کو سرخیوں میں لایا جاسکے‘‘۔

محترمہ مایاوتی نے کہا کہ راون نے بی ایس پی سے منسلک ہونے کی بھی کوشش کی تاکہ وہ بی جے پی کے لئے جاسوسی کرسکے لیکن اہم نے اسی ناکار دیا اور اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ بی ایس پی سپریمو نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ دلت سماج راون کے ناپاک عزائم سے آگاہ ہے اور وہ وارانسی میں اسے ناکار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راون کا اچانک وارانسی میں وقوع پذیر ہونا بھیم آرمی کے بی جے پی سے اندر خانہ روابط کی تصدیق کرتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close