اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چندریان-2 مشن کو پیر کو چھوڑنے کے لئے تیاریاں مکمل

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے اہم ترین اور باوقارمشن چندریان 2کو22جولائی کو2بجکر 43منٹ پر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گاجس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اسرو کے ذرائع نے کہا کہ لانچ اتھاریزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔قبل ازیں اس کو 15جولائی کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔18جولائی کو اسرو نے اعلان کیا کہ ماہرین کی کمیٹی نے اس کی تکنیکی خرابی کا پتہ چلا لیا ہے اور اس کو درست کرلیاگیا ہے۔ اس کو چھوڑے جانے کے 16منٹ بعد اس کے تین حصے علحدہ ہوجائیں گے، چندریان 2مدار میں داخل ہوگا۔

ہندوستان کے پہلے چاند مشن 1کو پی ایس ایل وی کا استعمال کرتے ہوئے 22اکتوبر2018کو چھوڑا گیا تھا جس نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کا پتہ چلایا تھا۔ اگرچہ کہ چاند کے جنوبی قطبی علاقہ تک پہنچنے میں کئی مشکلات قبل ازیں کی کئی کوششوں میں ہوئی ہیں تاہم چندریان2پہلا مشن ہوگا جو چاند کی اس سطح تک رسائی حاصل کرتے گا جہاں اب تک کسی بھی انسان کی رسائی نہیں ہوپائی ہے۔ اس خلائی گاڑی کو اس طرح ڈیزائن کیاگیا ہے کہ وہ 17دنوں تک زمین کے چکر لگائے گی۔ وہ زمین کی کشش ثقل کا استعمال کرے گی۔چاند کی سطح پر پہنچنے کے بعد یہ کئی طرح کی پیچیدہ سرگرمیاں انجام دے گا۔ چاند کی سطح کی تصاویر اس کی لینڈنگ سے پہلے لی جائیں گی تاکہ محفوظ اور خطرناک زونس کا پتہ چلایا جا سکے۔

ایک ماہ طویل سفر کے بعد 6ستمبر کو یہ چاند کی جنوبی قطب پر اترے گا۔یہ مشن تقریبا ایک سال تک جاری رہے گا۔ چندریان 2اسرو کے لئے ایک باوقار پروجیکٹ ہے۔ اس سٹلائٹ کو چھوڑنے سے ہمارا ٹکنالوجی سسٹم مستحکم ہوگا۔ اس مشن کے مکمل فائدے حاصل کرنے کے لئے دو ماہ درکار ہوں گے۔ اس مشن کے ذریعہ چاند کے جنوب قطب کے علاقہ کی تفصیلات معلوم ہوسکیں گی کیونکہ اس علاقہ کے بارے میں کسی نے بھی دریافت نہیں کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ اور چاند کی سطح پر اترنا مزید چیلنج سے بھرا کام ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close