بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

چمکی بخار معاملہ پر سپریم کورٹ سخت، حکومت بہار کو بھیجا نوٹس

سپریم کورٹ نے مظفر پور میں دماغی (چمکی) بخار سے 150 سے زیادہ بچوں کی اموات کے معاملہ میں حکومت بہار کو پیر کے روز نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

جسٹس سنجیو کمار کی صدارت والی تعطیلی بنچ نے وکیل موہن پرتاپ اور شیو کمار ترپاٹھی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے بہار حکومت کو دماغی بخار کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ بنچ کے ایک رکن نے کہا،“ بہار حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی رپورٹ کے بعد معاملہ کی سماعت کی جائیگی۔”عرضی گزار نے مظفر پور میں دماغی بخار سے بچوں کی اموات کوروکنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرنے کی غرض سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close