بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

چمکی بخار سے ہورہی اموات کی ذمہ داری لیتے ہوئے منگل پانڈے استعفیٰ دیں

راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) نے مظفر پوراوراس کے آس پاس علاقوںمیں چمکی بخار(ایکیوٹ انسفلائٹس سینڈروم اے ای ایس)سے بچوں کی ہورہی اموات کے لئے اخلاقی اور انتظامی جوابدہی کے تحت بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

آر جے ڈی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر شیوانند تیواری نے آج یہاں کہاکہ مظفر پور ضلع اور اس کے آس پاس علاقوں میں جس طرح سے بچوں کی موت ہورہی ہے اس سے دنیا میں بہار کی بدنامی ہورہی ہے ۔ بچوں کی اموات کے سلسلے میں سپریم کورٹ بھی سوال پوچھ رہا ہے۔اس معاملے میں کم از کم ریاستی وزیر صحت کو تو استعفیٰ دینا ہی چاہئے ۔

تیواری نے کہاکہ اے ای ایس سے مرنے والے سبھی بچوں کا تعلق دلت اور انتہائی پسماندہ سماج کے غریب طبقات سے ہے۔یہ بچے غریبی کے سبب تغذیہ کی کمی کی بیماری کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں وزیر صحت مسٹر پانڈے نے بڑی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ گذشتہ دنوں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرشن وردھن کے بہار آنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پانڈے کی جس طرح کی تصویر سامنے آئی تھی اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کے دل میں بچوں کی اموات کیلئے ذرہ برابر بھی احساس ہے۔رہی سہی کسر جائزہ میٹنگ کے دوران ہند۔ پاک کرکٹ میچ کا اسکور پوچھ کر انہوں نے پوری کر دی تھی ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close