بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

چاہے خون بہانا پڑے، این آرسی نافذ نہیں ہونے دیں گے: تیجسوی یادو

پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے پیش کی 126 ویں پارلیمنٹ آئین ترمیمی بل سیمتعلق تجویز۔ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن والی سیٹوں کے مدت کارمیں توسیع کی تجویز پر چل رہی بحث

بہار اسمبلی کے ایک دن کے خصوصی اجلاس میں پیر کے روز ایک بار پھر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا آمنا سامنا ہوا۔ ایوان کے اندر ایک طرف تو تیجسوی یادو نے ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن کو لے کر اپنی حمایت دی تو وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے کئی سوالات بھی کئے۔

تیجسوی نے کہا ہے کہ چاہے انہیں خون بہانا پڑے لیکن کسی بھی قیمت پر بہار میں این آرسی لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے نتیش کمار کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی سے بھی بہت سے سوالات کئے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ پتہ ہی نہیں چلتا ہے کہ سشیل کمار مودی کس طرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے ساتھ این پی آر پر وزیر اعلیٰ کو ایوان میں جواب دینا ہوگا۔

تیجسوی یادو نے سی اے اے اور قومی دارالحکومت علاقہ کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ لگایا۔ ایوان میں تیجسوی خاصے جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ اپنے مختصر خطاب میں تیجسوی نے سی ایم نتیش کمار سے پوچھا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر ابھی تک سرکاری بیان کیوں نہیں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر این آرسی اور سی اے اے نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ چاہے اس کے لئے ہمیں اپنا خون بھی بہاناپڑے گا تو ہم تیار ہیں۔ ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن والی سیٹوں کی مدت کارتوسیع کی تجویز کو لے کر بہار اسمبلی کی یہ خاص میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اسمبلی کی کارروائی اسپیکر وجے کمار چودھری کے خطاب کے ساتھ شروع ہوئی۔ پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے اسمبلی میں 126 ویں پارلیمنٹ آئین ترمیم بل سے متعلق تجویزایوان میں رکھی۔ وہیں ایوان میں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو بھی پہنچے۔

اس کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے این آرسی کو لے کر بڑا اعلان کر دیا۔ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ چاہے انہیں خون بہانا پڑے لیکن کسی بھی قیمت پر بہار میں این آرسی لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ تیجسوی نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے واضح بیان کی مانگ بھی کی۔ تیجسوی یادو نے این آر سی کے علاوہ سی اے اے اور این پی آر پر بھی فیصلہ کن جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح ہو کہ آج اسمبلی میں ایس سی-ایس سی ریزرویشن والی سیٹوں کے مدت توسیع کی تجویز پر بحث ہونی تھی۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی ایوان میں پہنچے۔ اس کے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سشیل مودی ایوان میں پہنچے۔ اسمبلی کے باہر زبردست ہنگامہ ہوا۔ 11 بجے سے اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کے اندر بھی اپوزیشن کا ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے پہلے سی پی آئی ایم ایل اور آر جے ڈی کے ممبران اسمبلی نے ایوان کے باہر مظاہرہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close