Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

عصمت دری معاملے میں سوامی چنمیا نند کو ملی ضمانت

قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری و جنسی ہراسانی کے الزام میں جیل میں قید سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند کو الہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کو ضمانت دے دی۔

پیرکو جسٹس راہل چترویدی کی واحد بنچ نے چنمیانند کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتےہوئے انہیں لاکھوں روپئے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چنمیانند گذشتہ پانچ مہینوں سے سہارنپور کے ضلع جیل جیل میں قید ہیں۔ جنوری میں سوامی چنمیا نند نے ہائی کورٹ میں اپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ پولیس نے انہیں گذشتہ ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے سوامی چنمیا نند کو بلیک میل کرنے کے الزام میں جیل میں قید سنجے سنگھ کو بھی ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔ مبینہ متأثرہ اور اس کے ایک دیگر ساتھی کو بھی ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ مبینہ متأثرہ اور اس کے ساتھیوں پر سوامی چنمیا نند سے 5 کروڑ روپئے کے مطالبے کے ساتھ انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close