Khabar Mantra
اپنا دیشدلی این سی آر

کورونا سے راحت کے بعد ایمس میں آج سے او پی ڈی خدمات شروع

پٹنہ کے ایمس میں کورونا انفیکشن کی تعداد میںکمی واقع،اوپی ڈی کے لئے اہم ہدایات

(پی این این)

پٹنہ:کورونا کی وباءسے راحت کے بعد ایک اور بڑی ریلیف۔ایمس پٹنہ میں او پی ڈی خدمات پہلے کی طرح شروع ہوگئی ہیں۔ اس میں آنے والے سبھی مریضوں کا رجسٹریشن ہوگا اور اس کے بعد انھیں ڈاکٹر دیکھیں گے۔ مریضوں کی بڑی تعداد کے باوجود کسی کو بھی بغیر علاج کے واپس نہیں کیا جائے گا۔ علاج کے لئے آنے والے مریضوں کا رجسٹریشن صبح8-30بجے سے شروع ہوجائے گا۔ ڈاکٹر صبح9 بجے سے شام5 بجے تک او پی ڈی میں بیٹھے رہیں گے۔

 او پی ڈی کے ساتھ ساتھ پیتھالوجی اورٹسٹ کی تمام سہولیات بھی مریضوں کو دستیاب ہوں گے۔ ایمس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سی ایم سنگھ نے بتایا کہ پچھلے سات ماہ سے ایمز کورونا ڈیڈیکیڈیڈ اسپتال کے طور پر کام کررہاتھا۔ گزشتہ ماہ صرف محدود تعداد میں او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس میں فون پر نمبر لگا کر مریضوں کو آنا تھا لیکن اب مریضوں کو پہلے نمبر لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ مقررہ وقت میں او پی ڈی کے لئے اندراج کرواسکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹراما ایمرجنسی خدمات ابھی شروع نہیں کی جارہی ہیں۔ آئندہ چند روز میں اس کو بھی شروع کرنے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔

ایمز میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے او پی ڈی خدمات دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز ایک بھی نیا مریض ایمس میں داخل نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی کورونا سے ہلاک ہوا تھا۔ایک شخص صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوا۔ 150بیڈ کی صلاحیت والے کووڈ وارڈ میں اب صرف 33 مریض ہی داخل ہیں ان میں سے 19 آئی سی یو میں ہیں جبکہ14افراد کی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

٭ کاو¿نٹر پر لائن لگاتے ہوئے سماجی دوری کے قواعد کی پیروی کرنا۔

٭ ماسک لگاکر ہی ایمس احاطے ، رجسٹریشن کاو¿نٹر اور ڈاکٹر کے چیمبر میںجانا پڑے گا۔

٭ غیر ضروری چیز کو چھونے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ تھوکنے کی جگہ پر ہی تھوکیں۔ اس کے علاوہ ادھر ادھر نہ تھوکیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close