بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

چارا گھپلہ: سی بی آئی کی عرضی پر لالو یادو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے چارا گھپلہ معاملے میں سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو کی ضمانت کے خلاف دائر سی بی آئی کی عرضی پر سابق وزیر اعلی کو جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے‘ جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے مسٹر یادو کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

دراصل جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے دیو گھر ٹریزری معاملے میں سزا کی نصف مدت گذر جانے کو بنیاد بناکر ضمانت دے دی تھی اور سزا کو معطل کردیا تھا۔ سی بی آئی نے ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں عرضی داخل کی ہے۔ لالو یادو کے خلاف سی بی آئی اس وقت عدالت پہونچی ہے جب بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک الیکشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close