اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پی چدمبرم کی عدالتی حراست 27 نومبر تک بڑھی

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا ڈیلکیس کے ای ڈی معاملے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو 27 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ آج چدمبرم کی عدالتی حراست کی مدت ختم ہو رہی تھی۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن وکلاء کی ہڑتال کے سبب انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔

گزشتہ 30 اکتوبر کو عدالت نے چدمبرم کو آج تک کی عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ چدمبرم نے ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، جس پر کورٹ فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ گزشتہ 24 اکتوبر کو عدالت نے 30 اکتوبر تک کی ای ڈی حراست میں بھیجا تھا۔ گزشتہ 24 اکتوبر کو سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کورٹ سے کہا تھا کہ کچھ نئے دستاویزات ملے ہیں، جن کے بارے میں چدمبرم سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔

وہیں چدمبرم کی جانب سے وکیل کپل سبل نے ای ڈی حراست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چدمبرم کی طبیعت خراب ہے اور انہیں حیدرآباد میں پہلے سے ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر سے دکھایا جانا چاہئے۔ اس کے بعد ای ڈی کو پوچھ گچھ کی اجازت دی جانی چاہئے۔ گزشتہ 17 اکتوبر کو عدالت نے چدمبرم کو 24 اکتوبر تک ای ڈی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close