اپنا دیش

پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی سپریم کورٹ میں دائر

کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا کے معاملے میں ضمانت کے لیے جمعرات کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔

مسٹر چدمبرم کے وکیل کپِل سبل نے جسٹس این وی رَمَنَّا، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس کرشنا مراری کی بینچ کے سامنے یہ مقدمہ پیش کیا۔ حالانکہ بینچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے پاس فہرست بند ہونے کے لیے بھیج دیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے مسٹر چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کو پیر کے روزخارج کر دیا تھا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں۔ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)کی اسپیشل کورٹ نے 19ستمبرکو ان کی عدالتی تحویل کی مدت میں تین اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close