اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پی ایم میں ہمت ہے تو پرگیہ کو پارٹی سے خارج کرکے دکھائیں: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک محترمہ ٹھاکر کو ان کے متنازعہ بیانات پر معاف نہیں کرے گا اور وزیراعظم میں ہمت ہے تو انہیں پارٹی سے باہر کرنے کی جرأ ت دکھائیں۔

مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھوپال سے امیدوار کو بھلے ہی معاف کریں یا نہ کریں لیکن ملک کے عوام انہیں باپو کے قاتل ناتھو رام گوڈسے اور شہید ہیمنت کرکرے پر دیئے گئے بیان پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ملک کے عوام سچائی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نے ہی انہیں پارٹی کا امیدوار بنایا ہے‘ ہمت ہے تو انہیں پارٹی سے باہر کرنے کی جرأت دکھائیں۔

س کے پہلے مسٹر کمل ناتھ نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی محترمہ ٹھاکر کے گوڈسے پر دئے بیان سے صرف الیکشن کے مدنظر خود کو کنارے کررہی ہے۔ اگر الیکشن نہیں ہوتا تو پوری بی جے پی اپنے امیدوار کے ان بیانات کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہوتی کیوں کہ یہی بی جے پی کی سوچ ہے۔ محترمہ ٹھاکر نے کل اپنے بیان میں ناتھو رام گوڈسے کو دیش بھکت بتایا تھا حالانکہ بعد میں انہوں نے اس کے لئے معافی مانگ لی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close